ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / روس مداخلت نہ کرتا تو دمشق کا 20،15روز میں سقوط ہوجاتا:لاروف

روس مداخلت نہ کرتا تو دمشق کا 20،15روز میں سقوط ہوجاتا:لاروف

Wed, 18 Jan 2017 17:54:47  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو ،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا) روس اگر شام میں فوجی مداخلت نہ کرتا تو دمشق کا دو سے تین ہفتوں میں سقوط ہوجاتا اور دہشت گرد اس پر قابض ہوجاتے۔یہ بات روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے جس وقت شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں مداخلت کی تو دارالحکومت دمشق کا پندرہ سے بیس روز میں سقوط ہونے والا تھا اور وہ دہشت گردوں کے ہاتھ جانے والا تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ روس شام کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ ان کے پاس ایسی اطلاع ہے کہ بعض یورپی ممالک شام امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ یورپی ممالک آستانہ مذاکرات کے حوالے سے خود کو الگ تھلگ محسوس کررہے ہیں۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ ممالک مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔


Share: